قاہرہ :دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 32 افراد جاں بحق:سیکڑوں زخمی،اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر سوہاج میں دو ٹرینیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے واقعے میں ٹرینوں کی بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں جبکہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر مذکورہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مذکورہ سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ متعدد کا خون بہہ رہا ہے۔واقعے کے بعد مصر کی وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق واقعے میں 32 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 50 افراد کو قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم فرد کی جانب سے ایمرجنسی بریک استعمال کیے جانے کے بعد ٹرینیں ٹکرا گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی بریک کی وجہ سے ایک ٹرین رک گئی جبکہ دوسری ٹرین، جو اس کے پیچھے آرہی تھی، اس سے ٹکرا گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔








