یوفون نے ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص خرید لئے

100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی
0
154
telenor

اسلام آباد:یوفون نے 108 ارب روپے میں ٹیلی نار کو خرید لیا-

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان کے پی ٹی سی ایل گروپ (یوفون) نے اعلان کیا کہ پی ٹی سی ایل کمپنی بہت جلد ٹیلی کام کمپنی "ٹیلی نار” کے 100 فیصد حصص خریدے گی، کمپنی کی خریداری کا عمل 2024 میں مکمل ہوجائے گا، کمپنی کی فروخت کا عمل ضوابط کی منظوری سے مشروط کیا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل نے اعلامیے میں کہا کہ ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے ہوگیا ہے 100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی۔
https://x.com/PTCLOfficial/status/1735191260644934135?s=20

یو این میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور

پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ مل کر جو اسٹریٹجک ہم آہنگی پیدا کی گئی ہے، اس کے نتیجے میں ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدرمیں اضافہ ہوگا کیونکہ وہ اس لین دین کے حتمی مستفید ہیں،ٹیلی نار پاکستان کا اسٹریٹجک حصول مارکیٹ کے استحکام کا ایک اہم موقع پیش کرتا ہے، جو ہمیں پاکستان میں اگلی نسل کا بہترین نیٹ ورک بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔

امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے سخت گیر ارکان کو تبدیل …

Leave a reply