یو ایس اوپن ٹینس: کوارٹر فائنل میں کون کون پہنچا؟ جانئے

0
39

نیویارک (اے پی پی) راجر فیڈرر، گریگور دیمتروف اور ڈینل مدودوف یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار سب سے زیادہ 20 مینز سنگلز گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر، روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف اور بلغاریہ کے گریگور دیمتروف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران کندھے کی تکلیف کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچز میں سوئس سٹار راجر فیڈرر نے انتہائی شاندا کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے حریف کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس مین 6-2، 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف نے سخت مقابلے کے بعد جرمن حریف کھلاڑی ڈومینک کوپفر کو پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے سیٹ میں 6-3، 6-2 اور 7-6(7-2) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 7-5، 6-3 اور 6-4 رہا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ہوگا جبکہ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین وارینکا سے ہوگا۔

Tagsbaaghi

Leave a reply