امریکی پولیس نے سیاہ فام کو پھر روند ڈالا
واشنگٹن :امریکی پولیس نے سیاہ فام کو پھر روند ڈالا ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ایک بارپھرسیافاموں کےخلاف نسلی امتیاز کے واقعات شروع ہوگئے ہیں ، تازہ واقعہ ایک اورامریکی سیاہ فام کوجس طرح روندا گیا اس ویڈیو نے امریکہ کوایک اورمشکل میں ڈال دیا ہے
ذرائع کے مطابق امریکہ سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تشدد پسند اور دہشتگردانہ فطرت کی مالک امریکی پولیس نے دوڑ رہے ایک سیاہ فام شہری کو اپنی کار سے ٹکر مار کر اسے روند ڈالا۔ اس ویڈیو نے ایک بار پھر امریکی پولیس کے نسلی تعصب کو ایک بات پھر عیاں کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ایک ایرانی نیوز ایجنسی نے یہ جو ویڈوشیئر کی ہے اس سے اس حکومتی دہشت گردی کا سب کے سامنے پردہ چاک ہوجاتا ہے
یہ ویڈیو ضرور ملاحظہ کریں :
یاد رہےکہ امریکہ میں سیاہ فاموں کے خلاف نسلی امتیاز میں اضافہ ہوا ہے اورچند ماہ قبل جس طرح ایک سیاہ فام کو امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اس کے اثرات نے امریکہ کوہلا کررکھ دیا تھا ، تازہ واقعہ کے بعد پھرسے پرتشدد حالات پیدا ہونے کا ڈر ہے