یو ٹیوب کہاں ڈاؤن ہے مبشر لقمان نے بتادیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یو ٹیوب بین الاقوامی سطح پر ڈاؤن ہے۔ انہوں نے اس مفید سروس کے بارے میں کہا کہ ” اس غیر معمولی اور منفرد سروس یعنی یو ٹیوب کے استعمال میں یہ عجیب خرابی ہے جس کا پورے دورانیے میں سامنا کرنا پڑ رہا ہے . اس منفرد سروس کو ہم بنا سوچے سمجھے استعمال کرتے ہیں اور اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ اس کو آپریشنل رکھنے کے لیے کتنی محنت درکار ہوتی ہے. پاکستان میں اگرچہ یو ٹیوب بحال ہو چکی ہے . لیکن دیگر ممالک میں یہ مسئلہ موجود ہے
It is now confirmed that You Tube is down Internationally. This has to be a unique service glitch in its entire time of operation. Such is the usage of this wonderful service that we all use it without thinking the effort that must go behind to keep it afloat.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) December 14, 2020
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں گوگل،یوٹیوب کی سروسزمتاثر ہوئی ہے. جی میل اورگوگل ڈرائیوکی سروسزبھی متاثرہوئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
دنیا بھر میں یوٹیوب کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کی مختلف ویڈیوز کو سرچ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، یوٹیوب ڈ اؤ ن ہونے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے ۔یوٹیوب میں صارفین کو سائٹ لوڈ کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے
بندش سے گوگل کی سبھی سروسز متاثر ہوئیں جن میں جی میل، گوگل ڈرائیور اور اس کی دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں، گوگل سرچ پیج عام طور پر کام کر رہا تھا۔
پاکستان میں بھی یوٹیوب ،گوگل کی سروس متاثر ہوئی ہے ، جس کی وجہ سےصارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے