متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم ہدایات

0
130
متحدہ-عرب-امارات-جانے-والے-پاکستانیوں-کے-لئے-اہم-ہدایات #Baaghi

متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے پاکستانی حکومت کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے

یو اے ای کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی حکام کولکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ اپنے وزارت خارجہ کی طرف سے حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے نیک خواہشات ظاہر کرتا ہے

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ ، ابو ظہبی کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ہدایت کے مطابق ، 01 اگست 2021 سے عرب امارات جانے والے پاکستانی شہریوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ نادرا سے تصدیق شدہ کرونا ویکسین کا سرٹفکیٹ ،کونسلر امور،وزارت خارجہ سے تصدیق کروا کر لائیں

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ آپ کا معزز دفتر جلد از جلد سہولت سے سفارتی / عہدیداروں اور عام پاسپورٹ ہولڈرز سمیت حکومت پاکستان کی تمام وزارتوں کو آگاہ کرے

Leave a reply