عرب امارات میں مرد و خواتین کی تنخواہیں برابر کر دی گئیں:یہ بہت بڑی تبدیلی ہےجس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے:مبشرلقمان

0
40

دبئی / لاہور :عرب امارات میں مرد و خواتین کی تنخواہیں برابر کر دی گئیں:یہ بہت بڑی تبدیلی ہےجس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرصحافی ممتازتجزیہ نگاراورمشرق وسطیٰ‌امور کے ماہرمبشرلقمان نے عرب امارات حکومت کی طرف سے مردوخواتین کی تنخواہیں برابرکرنے کے عمل کو بہت بڑی تبدیلی قرار دیا ہے

 

مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراس حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے دنیا بھرمیں گہرے اثرات مرتب ہوں گے ، اورپھرمردوخواتین کے حقوق کے حوالے سے عرب امارات پراعتراض اٹھانے والے کے شکوے اورتنقید کے دروازے بھی بند ہوگئے ہیں

یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے سے وابستہ خواتین اور مردوں کی تنخواہیں برابر کر دی گئیں۔

یو اے ای میں یکساں تنخواہوں سے متعلق قانون نافذالعمل ہوگیا ہے جس کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے مرد و خواتین کو برابر تنخواہیں دی جائیں گی۔

 

 

اس قانون کی منظوری صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے دی ہے۔ قانون کے مطابق 25 ستمبر سے پرائیویٹ سیکٹر میں ایک ہی پوزیشن پر کام کرنے والے مرد و خواتین کی تنخواہیں یکساں ہوں گی۔

نئے قانون کے تحت اگر دونوں کی پوزیشن برابر اور کام بھی ایک جیسا ہے تو مرد و خواتین کی تنخواہوں میں کوئی تخصیص نہیں ہوگی۔

Leave a reply