مزید دیکھیں

مقبول

کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں...

نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

راولپنڈی: بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...

پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری...

یو اے ای حکام کی آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر کی دو طرفہ امداد کی تصدیق

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواے ای کے حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ مالی معاونت کی تصدیق کردی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان یو اے ای سے مذکورہ ڈیپازٹس کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات کی تیاری میں مصروف ہے

https://twitter.com/MIshaqDar50/status/1646744212941991943

ایک اور ٹویٹ میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظورکردہ 1 ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی دے چکا ہے یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے یہ فنڈز پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھائیں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی تصدیق ہوچکی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جلد سٹاف سطح کا معاہدہ ہوجائے گا ، گذشتہ روز اہم ورچوئل اجلاس میں اسحاق ڈار شریک ہوئے اور وزارت خزانہ، اقتصادی امورکے سیکرٹریز، گورنر سٹیٹ بینک واشنگٹن میں اجلاس میں شریک تھے ،اس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اوراصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کی یقین دہائی کرائی گئی

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سےاسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے ،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکی فنانسگ اگلے ہفتے متوقع ہے سعودی عرب سے تصدیق کے بعد بیرونی فنانسگ کی شرائط پوری ہوجائیں گی

پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی نئی ویڈیو،تہلکہ خیز انکشافات

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

 پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan