طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ کیلئے یو اے ای جانیوالی 100 طالبات کو روک دیا

فغان حکومت نے طالبات کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا
0
67
school

کابل: افغان طالبان نے یونیورسٹی اسکالر شپ کے لیے دبئی جانے والی 100 طالبات کو روک دیا۔

باغی ٹی وی: "روئٹرز” کے مطابق افغان طالبات کو متحدہ عرب امارات کے ایک کاروباری گروپ نے اسپانسر کیا تھا کاروباری گروپ کے بانی چیئرمین خلف احمد الحبطور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 100 افغان لڑکیوں کے لیے امارات میں رہائش، تعلیم کا انتظام کیا تھا، لڑکیوں کے لیے خصوصی طیارے کو رقم کی ادائیگی بھی کردی گئی تھی تاہم افغان حکومت نے طالبات کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا-

غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا

اماراتی تاجر نے سوشل میڈیا پر ایک افغان طالبہ کی آڈیو بھی شیئر کی جس میں طالبہ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ گھر کے مرد بھی تھے تاہم کابل انتظامیہ کے اہلکاروں نے انہیں جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس معاملے پر طالبان انتظامیہ یا وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

قبل ازیں افغانستان میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی تھی،عبوری وزیر انصاف جسٹس شیخ مولوی عبدالحکیم شرعی نے کابل میں اپنی وزارت کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی گئی ہیں، سیاسی جماعتوں کی شریعت میں کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی کوئی حیثیت ، ان جماعتوں سے کوئی قومی مفاد وابستہ ہے اور نہ ہی قوم انہیں پسند کرتی ہے۔

Leave a reply