متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا.

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے آنے والا امدادی سامان وصول کیا،متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز راشد اَل علینے امدادی سامان صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے حوالے کیا.

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پنجاب کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر مشکور ہیں ، متحدہ عرب امارات مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے ، متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھجوایاگیا امدادی سامان جلد متاثرین میں تقسیم کیاجائے گا – صوبائی وزیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متحدہ عرب امارات کے چارج ڈی افیئرز اوروفد کو آگاہ کیا ،میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کے وفد کا شکریہ ادا کیا.

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ضروری سامان بھجوانے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی (Mr. Hamad Obaid Ibrahim Salem Al-zabi) کا شکریہ ادا کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے ہرآزمائش میں پاکستان کے عوام کی بھرپور مدد کی ہے، پاکستان اور برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والا سامان متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات کی امداد سے سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

۔راشد اَل علی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے.

متحدہ عرب امارات سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز کے راشد اَل علی(Mr. Rashid Al Ali)، فرسٹ سیکرٹری جمعہ الکبی (Mr. Juma Al-Kaabi)، سیکنڈ سیکرٹری احمد المحسن(Mr. Ahmad Al-Muhassan)، تھرڈ سیکرٹری حسین البلوشی (Mr. Hussain Al-Balooshi)، ملٹری اتاشی کرنل سٹاف انجینئر محمد علی النقبی(Mr. Mohamed Ali Al-Naqbi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی یونس البلوشی (Mr. Younis Ablbloshi)، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی عمر المہری (Mr. Omer Almeheri)، پروٹوکول یو اے ای ایمبیسی اسلام آباد کے سربراہ خلیل احمد اعوان بھی اس موقع پرموجود تھے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Shares: