متحدہ عرب امارات میں‌ایک بار پھر شدید بارش کی پیشگوئی

0
182
UAE

متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے مطابق یو اے ای میں ایک بار پھر رواں ہفتے بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے،متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی،یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کے الرٹ کے بعد شہریوں نے خوراک ذخیرہ کرنا شروع کر دی ہے، دکانوں اور گھروں کے آگے ریت کے تھیلے لگا کر رکاوٹیں بنائی جا رہی ہیں تا کہ بارشی پانی اندر نہ آ سکے،

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں،متحدہ عرب امارات میں شدید طوفانی بارش سے 75 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا،

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

Leave a reply