متحدہ عرب امارات کا انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہونے کا اعلان
متحدہ عرب امارات کا انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہونے کا اعلان
باغی ٹی وی رپورٹ : متحدہ عرب امارات نے انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس مشن کا مقصد سمندری ٹریفک کو محفوظ بنانا ہے. سعودی آئل فیکٹری پر حملوںکے بعد عرب ممالک اپنی سیکیورٹی کو سخت کرنے پر تیزی سے عمل پیرا ہیں. اور وہ اس سلسلے میں ایسے اقدام کر رہےہیں.
خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی اماراتی وزارت میں سیکورٹی تعاون انتظامیہ کے ڈائریکٹر سالم الزعابی کے مطابق "مذکورہ بین الاقوامی اتحاد میں امارات کی شرکت کا مقصد ،،، سمندری جہاز رانی اور عالمی تجارت کو درپیش خطرات کا بھرپور جواب دینے کے واسطے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی معاونت کرنا ہے۔
ان کے اس بین الاقوامی اتحاد کا مقصد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ، واضح رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے دو شہروں پر حملوں کے بعد سعودی عرب اپنی سیکیورٹی بارے کافی محتاط ہے جس میں اس کی آرامکو فیکٹر ی کو بہت بڑا نقصان پہنچا تھا. اور خطے میں کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے.