یو اے ای اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے،ایران میں 3 افراد ہلاک 8 زخمی

0
46

متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شارجہ اور دبئی میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا،گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی شدت 6.3 تھی زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی خبر اب تک سامنے نہیں آئی۔

زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے ہفتے کی صبح جنوبی ایران میں زلزلے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ایران کے خلیج فارس کے ساحل پر صوبہ ہرمزگان کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے سربراہ مہرداد حسن زادہ نے رپورٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے اب تک ہمارے پاس تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے اسے 6.0 بتایا۔ یورپی مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں یا صرف چھ میل سے زیادہ تھا۔

Leave a reply