اتحاد ایئرویزنےملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مدت میں توسیع کردی

0
40

ابوظہبی: کرونا کی تباہ کاریوں کے اتحاد ایئرویزپربھی منفی اثرات: ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مدت میں توسیع ،اطلاعات کے مطابق اتحادہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مدت میں توسیع کردی

کورونا کے باعث ستمبر تا دسمبر تک 10 فیصد کٹوتی کا عمل جاری رہے گا، اگست تک تنخواہوں میں 25 سے 50 فیصد تک کٹوتی کی جاتی رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ترجمان اتحاد ایئرویز نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ کووڈ19 وباء کے باعث اتحاد ایئر ویز کو پہلی ششماہی میں 758 ملین ڈالر کا مالی نقصان پہنچا ہے، کیونکہ حکومتوں نے فضائی حدود بند کردی تھی جس کے باعث ہزاروں کو ملازمین کی بھی کمی کردی گئی تھی۔

لیکن اب ستمبر تا دسمبر تک10 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ واضح رہے کورونا وائرس کے باعث کاروبار زندگی معطل ہونے سے جہاں دنیا بھر کے ترقی اور ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر منفی اثارت مرتب ہوئے ہیں وہاں ٹرانسپورٹ اور فضائی حدود کی بندش سے ایئرلائز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Leave a reply