اسلام آباد:مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات كى جانب سےپاکستان میں سیلاب زدگان كیلئے طبی اورغذائی امداد كا اعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر یواے ای حکومت نے امداد ی سامان فراہم کردیا۔تفصیلات کے مطابق خلیفہ بن زید النہیان فاؤنڈیشن کی جانب سےپاکستان کو بارشوں کےباعث صورتحال سے نمٹنےکے لیے ضروری امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

خلیفہ فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیم نے سندھ کے جنوبی علاقوں میں تقریباً 75،000 افراد میں ادویات ، خیمے ، کمبل اور دیگرسامان تقسیم کیا ہے۔

یہ امداد دنیا کے متعدد ممالک میں فاؤنڈیشن کے امدادی اور ترقیاتی اقدامات کاتسلسل ہے۔ متحدہ عرب امارات كى جانب سے سندھ اور بلوچستان كے سیلاب زدگان كیلئے طبی اور غذائی پیكج كا اعلان،باغی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں ایک بارپھربہت بڑی امداد پاکستان بھیجی ہے،

 

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید ابراہیم الزعابی نے كہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی ہدایت کے مطابق اور ابوظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اعلى عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان كی مدد اور امارات كے نائب وزیر اعظم اور وزیر صدارتی امور اور خلیفہ بن زاید آل نہیان فاونڈیشن كے چیئرمین جناب شیخ منصور بن زاید آل نہیان كی قیادت میں ان متاثرہ علاقوں میں پہچائے گی ،

پاکستان میں عرب امارات کے سفیر الزعابی نے اس بات پر زور دیا کہ خلیفہ فاؤنڈیشن کے ذریعہ فراہم کی جانے والی یہ ہنگامی امداد متحدہ عرب امارات کے انسان دوست اور رفاہی کردار كو مستحكم بنانے اور مختلف برادر اور دوست ممالک میں اس کے ریلیف اور ترقیاتی اقدامات كے سلسلے میں ہے ۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے کہا کہ جلد سے جلد متاثرہ افراد کو امداد کی تقسیم اور فراہمی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہنگامی امداد كے پہلے مرحلے میں جنوبی سندھ كے متاثرہ علاقوں خاص طور پر دریائے سندھ کے قریبی شہروں اور قصبوں کے لیے دوائیاں ، خیمے ، کمبل اور کھانے کی اشیاء كی فراہمی شامل ہیں ۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نےاس عزم کا اظہارکیا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے انسانی ہمدردی کے اس مشن سے دونوں ملکوں کے درمیان اخوت کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے درمیان دوطرفہ سیاسی ، معاشی اور تجارتی تعلقات ، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں مزید تقویت ملے گی

پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے انسانی ہمدردی اور رفاہی منصوبے متحدہ عرب امارات کی انسانی بہبود کے لئے تمام ترخدمات کا سلسلہ بڑا طویل ہے ، سفیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بنیاد ایک برادراسلامی ملک اورایک ہردلعزیز کے طورپرہے جسكا آغاز مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان نے 1967 ء میں ركھا،دونوں ملکوں کے درمیان اس برادرانہ تعلق کو 52 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے

Shares: