عرب امارات کی نئی شرط ،بھارتی خوش: پاکستانی مسافرمشکل کاشکارمگراسلام آباد خاموش

0
28

اسلام آباد :متحدہ عرب امارات کی نئی شرط ،بھارتی خوش: پاکستانی مسافرمشکل کاشکار:رُل گئےمگراسلام آباد خاموش :،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مسافروں پر پی سی آرٹیسٹ کیساتھ 4 گھنٹے قبل کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی شرط عائدکردی، جس کے بعد ایمرٹس نے مسافروں کو لےجانےسے انکار کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مسافروں کیلئے دبئی کاسفرفی الحال ناممکن ہوگیا ، یواےای نے پاکستان سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کردی ، پاکستانی مسافروں کو 4 گھنٹے پرانی پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

 

ذرائع کے مطابق فی الحال پاکستان میں پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ نہیں ہوتے، پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے پہلےکی پی سی آر رپورٹ بھی پیش کرنی ہوگی، گزشتہ روز سےاب تک ملک بھر سے 3ہزار سےزائد مسافردبئی نہیں جاسکے کیوںکہ پاکستان میں فی الحال کوئی بھی اسپتال یا لیب ریپڈ پی سی آرٹیسٹ نہیں کرسکتا۔

 

کراچی ، اسلام آباد اوردیگرایئرپورٹس جہاں سے پاکستانی دبئی جانے کے لیے وہاں پہنچے توبڑی تکلیف دہ صورت حال دیکھنے کوملی سخت گرمی میں مسافراپنے بچوں کے ہمراہ پاکستانی لیبز سے کورونا ٹیسٹ کروا کرجب ایئرپورٹ پرپہنچے توان کو بتایا گیا کہ جب تک پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروائیں گے دبئی نہیں جائیں گے، اس دوران لوگوں‌کواپنے بچوں کے ساتھ بہت پریشان ہوتے دیکھا گیا ہے ، بچے رورہے ہیں اوراپنی بے بسی پروالدین بھی سخت صدمے میں ہیں‌

 

 

دوسری جانب ایمرٹس ایئرلائن نے 4 گھنٹے قبل کے ریپڈانٹیجن ٹیسٹ کے بغیر مسافروں کو لےجانےسے انکار کردیا ، جس کے بعد جناح ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافروں کوسفر سے روک دیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ریپڈانٹیجن کی رپورٹ موجودنہیں تھی، جس کے باعث 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کئے گئے، مسافرایمریٹس ایئر کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے جبکہ اسلام آباد سے بھی دبئی جانیوالے300سے زائد مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ ہوا۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے رہائشی ویزا کے حامل پاکستانیوں کو آنے کی اجازت دی تھی ، اماراتی حکومت کے مطابق جن کی مکمل ویکسینیشن کو 2 ہفتے ہوچکے ہیں وہ مسافر یو اے ای آسکیں گے۔

دوسری طرف پاکستان کے مقابلے میں بھارتی شہریوں کوملک کے 34 بین الاقوامی ہوائی اڈوں تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت حاصل ہے، ان ایئرپورٹس میں کچھ بڑے بڑے نام یہ ہیں‌ دہلی ، ممبئی ، کولکتہ ، چنئی ، بنگلور ، منگلورو اور احمد آباد بھی شامل ہیں‌

 

ادھر عرب امارات کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان ممالک جن میں‌ پاکستان بھی شامل ہے اپنےملک میں‌ آنے والون کے لیے موقع پر ہی یعنی پی سی آر ٹیسٹ کی موبائل سہولت فراہم کرنے کا پروگرام بنا چکا ہے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں

دوسری طرف مسافروں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تکلیف کا نوٹس لیں اورجلد از جلد عرب امارات حکومت سے معاملات حل کرکے پاکستانیوں کوپریشانی سے نکالیں

Leave a reply