پبلک ٹراسپورٹ کے کرایوں میں غیر قانونی اضافے کی شکایات پر کاروائی،25گاڑیاں تحویل لی گئی
ایبٹ آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)ایبٹ آباد میں پبلک ٹراسپورٹ کے کرایوں میں غیر قانونی اضافے کی شکایات پر کاروائی کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادعثمان اشرف نے آر ٹی اے سٹاف اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف روٹس پر چلنے والی سوزوکی اور ویگنوں کے کرائے اور روٹ پر مٹ چیک کیے اور 25 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ نہ ہونے پر انہیں تحویل میں لیا گیا اور آر ٹی اے کی طرف سے مزید کاروائی کےلئے سمن جاری کر دئیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چیکنگ کے دوران مسافروں سے بات چیت بھی کی اور کرائے سے متعلق دریافت کیا جس پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والی پانچ گاڑیوں کا چالان کر کے مسافرروں کو کرایہ واپس کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطا بق گاڑیوں کے کرایوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر اےبٹ آباد عثما ن اشرف نے آر ٹی اے سٹا ف اور ٹرےفک پو لےس کے ہمراہ جمعرا ت کے روز اےبٹ آباد کے مختلف روٹس کا دورہ کر تے ہو ئے ان روٹس پر چلنے وا لی سوزو کی ،وےگنو ں اور دےگر گا ڑےو ں کے رو ٹ پر مٹ کی چےکنگ کے سا تھ سا تھ زائد کرا ےہ وصول کر نے وا لو ں کے خلا ف کا ر وا ئی عمل مےں لا ئی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہری پورسٹینڈ اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ بھی کےا اور واش رومز کی سہولت اور صفائی کا انتظام چیک کیا ۔