اوچ شریف: تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی، ڈرائیور فرار
اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی، ڈرائیور فرار
تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر سوئی گیس کوٹنگ پلانٹ موڑ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ٹرالے (نمبر TMC-595) نے موٹرسائیکل (نمبر ACG-8898) کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شفیق ولد منظور احمد شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو عملے نے زخمی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی اور رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق شفیق کی ٹانگ کی ہڈیاں بری طرح ٹوٹ گئی ہیں اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔