لتا منگیشر کو دیکھ کر ادت نارائن کیوں کانپ اٹھے ؟

لتا نے میری حالت دیکھ کر کہا کہ میں جان بوجھ کر اس وقت آئی ہوں
udit narayan

بالی وڈ‌ کے معروف گلوکار ادت نارائن نے کپل شرما کے شو میں‌ ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں نے بہت سارے گلوکارائوں کے ساتھ گایا ہے کبھی نروس نہیں ہوا، ہمیشہ موج مستی کرتے ہوئے گانا گا دیا. انہوں نے کہاکہ لیکن جب مجھے لتا منگیشکر کے ساتھ گانے کا موقع ملا تو میں‌بہت خوش ہوا ، میرے تو پائوں ہی زمین پر نہیں لگ رہے تھے ، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ میں نے سارا بچپن جن کو سنتے ہوئے گزارا ہے انہی کے ساتھ گانے موقع میسر آرہا ہے. عین جب گانے کا دن آیا تو میں نروس ہو گیا میں‌گانا ریکارڈ کروانے پہنچ گیا، لتا منگیشر ابھی نہیں پہنچی تھیں، میں گا رہا تھا، گاتے گاتے میری نظر پڑی دروازے پر.

”کیا دیکھتا ہوں کہ سفید ساڑھی پہنے ہوئے لتاق منگیشر جی تشریف لا رہی ہیں، وہ ریکارڈنگ روم میں‌داخل ہوئیں تو مجھے پسینے آ گئے اور میری ٹانگیں کانپنے لگیں ”، لتا نے میری حالت دیکھ کر کہا کہ میں جان بوجھ کر اس وقت آئی ہوں صرف اسلئے کہ تم کو میں‌ریلیکس کر سکوں ، تاکہ تم اچھا گا سکو، بھول جاو میں‌لتا ہوں بس اپنے گانے پر فوکس کرو اس کے بعد مجھے اطمینان ہوا حوصلہ بلند ہوا تو میں‌نے لتا کے برابر کھڑے ہو کر گانے ریکارڈ کروائے.

تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

Comments are closed.