ڈاکٹر عمران فاروق کو کس نے قتل کیا ، تمام حقائق پاکستان کے حوالے کردیئے گیے

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کو کس نے قتل کیا اس کے بارے میں تمام تر تفصیلات حکومت پاکستان کو موصول ہوگئی ہیں ، برطانوی حکومت نے اہم شواہد پاکستان کے حوالے کر دیے ہیں۔

پاکستان کے حکومتی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو 26 دستاویزات فراہم کی گئی ہیں اور کچھ تصویری شواہد بھی دیے گئے ہیں ، ان دستاویزات میں کاغذات میں ڈاکٹرعمران فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شامل ہیں۔

پاکستان کو موصول ہونے والی دستاویزات میں برطانوی شواہد میں فرانزک رپورٹ، اہم ترین گواہوں کے بیانات اور فنگر پرنٹس رپورٹس تیار کرنے والے ماہرین کے بیان شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے 2018 میں معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی پر مذکورہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی تاہم ملزمان صحت جرم سے انکار کر چکے ہیں۔ملزمان کیجانب سے دائردرخواست کے متن میں درج ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی پانچ سال سے تفتیش کر رہی ہے اور مہلت پر مہلت لے کر ملزمان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.