برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کیلئے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا

نئے امیگریشن سسٹم کے تحت صرف اہل لوگ برطانیہ آسکیں گے
0
72
plane

لندن: برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

باغی ٹی وی: برطانوی ہوم سیکرٹری سویلابریمین نے کہا ہے کہ برطانیہ عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے ہوٹلز کو بند کر دے گا برطانیہ غیرقانونی طورپرآنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے پناہ گاہ نہیں ہوگا،جلد برطانیہ میں نیا امیگریشن سسٹم متعارف کروایا جائے گا، نئے امیگریشن سسٹم کے تحت صرف اہل لوگ برطانیہ آسکیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کریں گے، گزشتہ روز 3 اکتوبر کو نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیرصدارت مایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اعلان کیا تھا کہ یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کریں گے، یکم نومبر کے بعد کوئی بھی بغیر ویزہ اور پاسپورٹ ملک میں داخل نہیں ہوگا غیرقانونی طور پر مقیم افراد جائیدادیں فوری بیچ دیں، اب پیپر تذکیرہ نہیں چلے گا صرف ای تذکیرہ اور پاسپورٹ پر داخلہ ممکن ہوگا یکم نومبر کے بعد جو بھی آئے وہ ویزہ لے کر پاکستان آئے۔

جناح ہاؤس کیس: پولیس نے اسدعمر اور چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری …

ناروے میں اردو زبان و ادب کے سب سے بڑے خادم اور عالمی اردو مشاعروں …

کراچی: انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حمل

Leave a reply