برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

0
60

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے27 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہا 27جنوری سے ملک میں عائد کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ عوامی مقامات پرماسک پہننا بھی لازمی نہیں ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو گھرمیں قطرنطینہ کرنا ہوگا۔ شہریوں کوگھروں سے کام کرنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا 27 جنوری سے تقریبات میں شرکت کے لئے ویکسینیشن کی حیثیت یا تازہ منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیوس ایجنڈا 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ فوری طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن کی وجہ سے اس کے شرح پھیلاؤ میں کمی آئے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو اور یہ ہمیشہ انسانی معاشرے میں موجود رہے لیکن ساتھ ہی امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے سبب اسپتالوں میں عائد کی جانے والی ہنگامی صورتحال کا سال رواں میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

مائیکل ریان نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ کار ویکسینیشن کرانا اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مستقبل میں کورونا مستقل بنیادوں پر انسانی معاشرے میں رہتا بھی ہے تو وہ اس قدر مہلک و خطرناک ثابت نہیں ہو گا جتنا اپنے ابتدائی دور میں تھا کورونا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے بھی انسانوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھ رہی ہے-

وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

Leave a reply