برطانیہ نے پناہ کےمتلاشیوں کوسمندر میں بحری جہازمیں منتقل کرنا شروع کر دیا

پناہ کے متلاشیوں کے پہلے گروپ میں 50 افراد کو پہلے ہی پورٹ لینڈ کے "بیبی سٹاک ہوم" سٹیمر میں منتقل کر دیا گیا تھا
0
38
UK

برطانیہ نے پناہ کے متلاشی تارکین وطن کو سمندر میں بحری جہاز میں منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا۔

باغی ٹی وی: برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق پناہ کے متلاشیوں کے پہلے گروپ میں 50 افراد کو پہلے ہی پورٹ لینڈ کے "بیبی سٹاک ہوم” سٹیمر میں منتقل کر دیا گیا تھا، جبکہ رواں ہفتے کے اختتام پر ان پناہ گزینوں کی تعداد 500 ہوجائےگی برطانوی حکومت کے منصوبے کے تحت تارکین وطن کو سمندر میں اس وقت تک بحری جہازوں پر رکھا جائے گا جب تک ان کی پناہ کی درخواست منظور یا مسترد ہونے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ نئی رہائش "ایک سنگین مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرے گی گذشتہ ہفتےایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ کچھ مختلف کرنے کی ایک مثال ہےجو پہلے نہیں کیا گیا تھا لیکن انسانی حقوق کی درجنوں تنظیموں اور کارکنوں نے جن میں پناہ گزینوں کی کونسل اور انسٹی ٹیوٹ آف ریس ریلیشنز بھی شامل ہیں گذشتہ ماہ ایک کھلی اپیل پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ "ظالمانہ اور غیر انسانی” ہے۔

برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

فائر فائٹرز یونین نے متنبہ کیا کہ زیادہ بھیڑ اور آگ سے باہر نکلنے تک رسائی کے خدشات "بیبی سٹاک ہوم” بجر کو ممکنہ موت کا جال بنا دیں گےان انتباہات کے باوجود امیگریشن کے وزیر رابرٹ جینرک نے یقین دہانی کرائی کہ یہ ایک "محفوظ سہولت” ہے اور کہا کہ وہ "آنے والے دنوں میں” اپنے عارضی رہائشیوں کا خیرمقدم کرے گا یہ جہاز تین ہفتے قبل پورٹ لینڈ میں خراب ہوگیا تھا لیکن آج تک خالی پڑا ہے کیونکہ اس کی حفاظتی جانچ پڑتال جاری ہے۔

بھارت چاند کے بعد سمندر میں بھی مشن بھیجے گا

Leave a reply