اسلام آباد : برطانیہ جانے کی خواہش کرنے والوں کو برطانیہ کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں کیونکہ جو عزم اختیار کرتا ہے وہی خواب کی تعبیر کرتا ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کےساتھ یوم دفاع پر یکجہتی اورخیرسگالی کااظہار کرتےہوئےپاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے53ہونہار طالب علموں کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کےلیےاسکالرشپ دے دی ،

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پربرطانوی ہائی کمیشن نے شوننگ اسکالرشپ تعلیمی سال 2019/20 کے لیےدیئےگئے ہیں،2019/20 کی اس مڈکیریئراسکیم کےلیےملک بھرسے 3 ہزارسےزائددرخواستیں موصول ہوئی تھیں۔تقریب میں برطانوی ہائی کشمنر کے عملے اور اسی سکالر شپ کے تحت ماضی میں برطانوی جامعات میں زیر تعلیم رہنے والے سابق سکالر شپ ہولڈرز نے شرکت کی

پاکستانی ہونہاروں کو سکالر شپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نےان 53 شوننگ سکالر شپ ہولڈرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زندگی کے اس نئے سفر میں خوش آمدید کہا اور برطانیہ کی بہترین جامعات جن کے معیار کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

Shares: