برطانوی شہر لندن میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرنے کے حوالے سے احتجاج کا آج تیسرا دن ہے۔ احتجاج کا آغاز پیر کو لندن سمیت یورپ کے کئی شہروں میں ہوا۔ یہ مظاہرے ایکسٹنکشن ربیلین نامی گروپ کی طرف سے جا رہے ہیں۔
برطانیہ، ماحولیاتی بحران پر مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟
برطانوی پولیس نے گذشتہ دو دنوں میں تقریباً 600مظاہرین کو گرفتار کیاہے۔
پیر کے روز مظاہرین سڑک پر خیمے لگا کر بیٹھ گئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ بعدازاں لا اینڈ انفورسمنٹ کے افسروں نے انہیں وہاں سے بھگایا۔ پہلے روز 280مظاہرین کو گرفتا رکیا گیا۔
لندن: ویڈیو کیس کے اہم کردار ناصر بٹ فرانزک رپورٹ کے لیے پہنچ گئے، اہم خبر
منگل کے دن پولیس نے مظاہرین کو ٹریفالگر اسکوائر تک احتجاج کی اجازت دی۔ اس سے باہر احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ منگل کو212 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بیشتر مظاہرین سے جرمانہ وصول کر کے انہیں چھوڑ دیا گیا لیکن وہ دوبارہ احتجاج میں شامل ہو گئے۔
لندن میں تخیلاتی تصاویر کی نمائش جاری
واضح ر ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مظاہرے جرمنی کے دارالحکومت برلن، ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم اور سڈنی میں بھی ہو رہے ہیں۔