بھارت میں جاری آئی پی ایل میچز کے دوران سنیل گواسکر نے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلےباز اور کمنٹیٹر سنیل گراسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران ساتھی انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز سے کوہِ نور ہیرہ بھارت واپس لانے میں مدد کا مطالبہ کیا-
یہ واقع راجستھان رائلز اور لکھنو سپر کے درمیان جاری میچ کے دوران پیش آیا، جس بھارت کے سابق کرکٹر نے لائیو اپنے ساتھی برطانوی کمنٹیٹر سے کوہ نور ہیرا واپس لانے میں مدد مانگ لی۔
Sunil Gavaskar just teased @Swannyg66 for Kohinoor Diamond.😀 If British Government really does it , India would accept it wholeheartedly on its 75th birthday. #IPL2022 #RRvLSG pic.twitter.com/2yrmuFrYJ2
— Pankaj (@officialpk911) April 10, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران جب کیمرے نے سی ویو کے مناظر دکھانا شروع کیا تو سنیل گواسکر نے ساتھ بیٹھے انگلش کمنٹیٹر سے کوہِ نور ہیرے کو لے کر مذاق کیا کہا کہ ہم ابھی تک کوہ نور ہیرے کا انتظار کر رہے ہیں جس پر دونوں سابق کرکٹرز ہنس پڑے جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس پر انگلش کمنٹریٹر نے زور دار قہقہہ لگا کر کہا کہ وہ سوچ رہے تھے کہ یہ کب آئے گا؟جس پر سابق بھارتی کپتان نے ان سے کہا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے درخواست کریں کہ وہ اس ہیرے کو بھارت کو واپس کردیں۔
واضح رہے کہ کوہِ نور دنیا کا مشہور ترین ہیروں میں سے ایک ہے جو اس وقت تاج برطانیہ کی زینت ہے، دوسری اینگلو سکھ جنگ میں انگریزوں کی فتح کے بعد ان کی سلطنت اور کوہ نور دونوں پر انگریزوں نے قبضہ کر لیا تھا کوہ نور ہیرے کا وزن 105 قیراط ہے اور اس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے کوہِ نور پنجاب صوبے کا ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے شہری اس کے اصل مالک ہیں کوہ نور ہیرا صدیوں پہلے گولکنڈہ کی کانوں سے نکالا گیا تھا۔