برطانوی ویزہ کیلئے نو پاکستانی بینکوں کی دستاویزات ناقابل قبول ہونے کا خط جعلی قرار

0
73
uk visa

متحدہ عرب امارات کے بعد برطانیہ کے ویزہ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پرپروپیگنڈہ کیا جانے لگا جس پر برطانوی ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وضاحت جاری کی ہے

سوشل میڈیا پر ایک لیٹر وائرل ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کے ویزا اور امیگریشن حکام نے ویزا درخواست کے لئے نو پاکستانی بینکوں کی مالی دستاویزات کو مسترد کر دیا ہے،لیٹر 28 مئی کو جاری کیا گیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ اس اعلامیہ کے ذریعے تمام متعلقہ فریقوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان کے درج ذیل بینکوں کو یوکے ویزا اینڈ امیگریشن سے برطانیہ کے لیے ویزا کی منظوری کے لیے مسترد کر دیا گیا ہے۔ فوری طور پر، ان بینکوں کی طرف سے جاری کردہ کسی بھی مالیاتی دستاویزات کو ویزا درخواست کے ساتھ قبول نہیں کیا جائے گا،جن بینکوں کا نام لیٹر میں شامل تھا ان میں الائیڈ بینک لمیٹڈ ، عسکری بینک لمیٹڈ ،بینک الفلاح، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ، فضل بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ، 7. JS بینک لمیٹڈ ، ایم سی بی، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ شامل تھے،لیٹر میں مزید کہا گیا تھا کہ ہم تمام طلباء کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی مالیاتی دستاویزات منظور شدہ اور تسلیم شدہ بینکوں کے ذریعہ جاری کی جائیں۔

سوشل میڈیا پر لیٹر وائرل ہوا تو برطانوی ہائی کمیشن نے اس لیٹر کو فیک کہا اور تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جو لیٹر میں‌لکھا ہوا ہے، ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ”م شیئر کی گئی جعلی دستاویز سے باخبر ہیں جو بظاہر یوکے ویزا و امیگریشن کی جانب سے ہے کہ کچھ بینکس اور انگریزی زبان کے ٹیسٹ یوکے ویزا درخواست کے لیے ممنوع قرار دیئے گئے ہیں، یہ درست نہیں۔ اگر آپ کو یہ موصول ہو، تو اسے ڈیلیٹ کریں مزید شیئر نہ کریں اور اس شخص کو آگاہ کریں یہ جعلی ہے”.

واضح رہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستان سے ویزوں کی پروسیسنگ کے حوالے سے حالیہ دنوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستانیوں کیلے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا،قونصل جنرل

ساحر علی بگا کو بھی دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا

صبا قمر کو بھی متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کا گولڈن ویزا مل گیا

عمران اشرف کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا جاری

Leave a reply