برطانیہ ان دنوں شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے، لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کو گھر سے کام کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے.
درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے سبب گرم ترین دن کے طور پر اسکول بند جبکہ لندن والوں کو گھر پر کام کرنے کی تاکید کی گئی ہے.
تاہم واضح رہے کہ:گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے بیشتر حصوں کیلئے ایمبر الرٹ جاری کیا تھا۔ ایمبر الرٹ کا مطلب ایسا گرم موسم ہے جس کے سبب شدید بیمار ہونے اور جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں حکام نے ہیلتھ اینڈ سوشل ورکرز کو معمر اور کمزور افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ لندن ایمبولینس سروس نے کہا تھا کہ صرف جان کے خطرے پر 999 پر کال کریں تاکہ مریض کو فوری طبعی امداد فراہم کی جاسکے.
ایمبولینس سروس نے لوگوں کو پانی پیتے رہنے اور سورج کی کرنوں سے بچنے کی بھی ہدایت کر رکھی ہے.