روسی حکام نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ فضائی دفاعی یونٹس نے گزشتہ رات 122 یوکرینی ڈرونز تباہ کئے جو دارالحکومت ماسکو اور دیگر متعدد روسی علاقوں کو نشانہ بنا رہے تھے، اس دوران کم از کم ایک شخص زخمی ہوا۔
روسی وزارت دفاع نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ ان ڈرونز میں سے آدھے سے زیادہ کو بیلگورود، کورسک اور بریانسک کے سرحدی علاقوں میں مار گرایا گیا، جو یوکرین سے ملحق ہیں، تین ڈرونز کو ماسکو کے علاقے میں تباہ کیا گیا۔
اسمولینسک ریجن (جو بیلاروس کی سرحد سے متصل ہے) کے گورنر واسیلی انوخن نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ ایک شہری ہلکا زخمی ہوا جبکہ ایک سول تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا۔
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ
اس سے ایک روز قبل بدھ کے روز یوکرینی ڈرون حملے میں بیلگورود ریجن میں تین افراد ہلاک اور کم از کم 17 زخمی ہوئے، جیسا کہ علاقائی گورنر ویاچیسلاو گلاڈکوف نے بتایایوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔روس اور یوکرین ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کرتے ہیں، تاہم دونوں فریق ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ جنگ اب اپنے چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔
بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری