یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا اپنے پہلے سفارتی دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدیداران نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کا استقبال کیا۔
یوکرین کے وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ کے دفتر آمد ہوئی تویوکرینی وزیر خارجہ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خوش آمدید کہا،یوکرینی وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے ،دمیترو کولیبا نےوگیٹر دفتر خارجہ میں یادگار کے طور پر پودا بھی لگایا
یوکرین اور روس کے مابین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہر اقدام کی حمایت کریں گے،وزیر خارجہ بلاول
دفتر خارجہ میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان وفود کے سطح پر مذاکرات ہوئے،وزیر خارجہ بلاول زرداری نے یوکرینی ہم منصب کے ہمراہ وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں، اقتصادی، تجارتی، زرعی، دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت تعلقات میں وسعت پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اور یوکرین کے مابین دوطرفہ مذاکرات پر اتفاق پایا گیا، یوکرین کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ،یوکرین کے عوام کے لیے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ،یوکرین اور روس کے مابین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہر اقدام کی حمایت کریں گے ، یوکرین تنازعہ کے باعث خوراک، ایندھن اور دیگر بحران پیدا ہوئے، پاکستان بھی متاثر ہوا ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور عوامی روابط مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں،
جو طالبعلم یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، انہیں واپس بلایا جائے گا،یوکرینی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس
یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو مضبوط بنانے، اناج خصوصاً گندم کی فراہمی میں ہمیشہ تعاون کیا،پاکستان دوست ملک ہے، دوست ہی مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں،پاکستان اوریوکرین مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں،جنگ نے زندگی کا پہیہ نہیں روکا، تعلیم کے شعبے میں تعاون کریں گے، جو طالبعلم یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، انہیں واپس بلایا جائے گا، ڈیجیٹل اور اقتصادی تعاون کو وسعت دیں گے،پاکستان اہم شراکت دار ہے، دونوں ممالک مل کر غذائی سلامتی پر کام کریں گے،بلیک سی گرین اقدام میں پاکستان، ترکیہ اور اقوام متحدہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،
،دفتر خارجہ میں دمیترو کولیبا اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، دمیترو کولیبا وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے پاک یوکرین تعلقات کے قیام کے بعد سے دیمترو کولیبا پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے یوکرینی وزیر خارجہ ہیں پاکستان اور یوکرین کے درمیان 1993 مین سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے دونوں ممالک میں مظبوط دفاعی پیدوار کے حوالے سے تعاون موجود ہے