سندھ ہائیکورٹ ،نیب کی منظور احمد روفی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالف

ملزم منظور روفی اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہے
0
36
sindh highcourt

سندھ ہائیکورٹ ،روفی بلڈرز کے مالکان کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ ،منظور احمد روفی کی کینیڈا جانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی

نیب نے منظور احمد روفی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالف کردی ،نیب حکام نے کہا کہ خدشہ ہے ملزم باہر گیا تو واپس نہیں آئے گا، وکیل روفی نے کہا کہ بیٹا کینیڈا میں انتقال کرگیا والد کو کینیڈا جانے دیا جائے،جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس سن کر فیصلہ کرنے کا کیس ہے، اگر یہی بینچ چھٹیوں کے بعد رہا تو سن کر فیصلہ کریں گے، وکیل نے کہا کہ فریال تالپور، ایان علی کیسز کی نظیر موجود ہے،ایسے کیسز جن میں اہل خانہ مشکل میں ہوں، نام ای سی ایل سے نکالا جاتا ہے،استدعا ہے کہ عارضی طور پر نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے،عدالت چاہے تو درخواست کو بعد میں میرٹ پر سن لے،اس سے زیادہ ایمرجنسی کیا ہوگی کہ بیٹا انتقال کرگیا اور والد جانا چاہتا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 7 اگست کے لیے ملتوی کردی

وکیل شوکت حیات ایڈوکیٹ نے کہا کہ 16 جون 2023 کو منظور احمد روفی کا بیٹا کینیڈا میں انتقال کر چکا، 17 جون کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا، 22 جون کو نیب نے جواب دیا، جس میں نام ای سی ایل کا کوئی ذکر نہیں تھا، 26 جون 2023 کو نیب نے انکشاف کیا کہ نام ای سی ایل میں ہے، منظور روفی کے بیٹے کا بیرون ملک انتقال ہوچکا، ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے،نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شہریوں سے فراڈ کرنے سے متعلق انکوائری جاری ہے،روفی بلڈرز نے سینکڑوں شہریوں کو پلاٹس دینے نام پر فراڈ کیا، ملزمان نے 26 سال گزار جانے کے باوجود شہریوں کو پلاٹس نہیں دیے،ملزم منظور روفی اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہے،

Leave a reply