روس کی نمائندگی کےبغیرسعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر دوروزہ مذاکرات شروع

یوکرین کے صدر نے سربراہی اجلاس کا خیر مقدم کیا
0
47
Ukrain

ریاض: سعودی عرب کی میزبانی میں ساحلی شہر جدہ میں یوکرین بحران پر دوروزہ مذاکرات ہفتے کے روز شروع ہوگئے ہیں۔

باغی ٹی وی :الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے روس کی نمائندگی کے بغیر جدہ میں 40 ممالک کے سینئر حکام کا سربراہی اجلاس شروع کردیا جس کا مقصد یوکرین پر روس کے حملے کو ختم کرنے کے بارے میں اہم اصولوں کا مسودہ تیار کرنا ہے یوکرین کے صدر نے سربراہی اجلاس کا خیر مقدم کیا جن میں ترقی پذیر ممالک بھی شامل ہیں جو جنگ کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں اضافے سے سخت متاثر ہوئے ہیں۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کیونکہ غذائی تحفظ جیسے مسائل پر افریقہ، ایشیا اور دنیا کے دیگر حصوں میں لاکھوں لوگوں کی قسمت کا براہ راست انحصار اس بات پر ہے کہ دنیا امن فارمولے پر عمل درآمد کے لیے کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے انہیں امید ہے کہ ریاض میں سربراہی اجلاس موسم خزاں میں منقعد ہونے والی “امن سربراہی کانفرنس” کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کے امن فارمولے کو مسترد کر دیا ہے۔

اے آئی ٹیکنالوجی،بل گیٹس نے لاکھوں اموات کی وجہ بننے والے نظام کی پیشگوئی کر …

جدہ میں مذاکرات میں قریباً 40 ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں اور دیگر سینیر حکام حصہ لے رہے ہیں۔یوکرین اور اس کے اتحادیوں کو امید ہے کہ ان مذاکرات کے شرکاء روس کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے کلیدی اصولوں پر اتفاق کریں گے۔

اس فورم میں روس کو شامل نہیں کیا گیا ہے روس نے واضح کیا کہ وہ سعودی عرب میں سربراہی اجلاس پر “نظر رکھے گا”۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ روس کو “یہ سمجھنے کی ضرورت ہوگی کہ کیا اہداف طے کیے گئے ہیں اور کن باتوں پر بات کی جائے گی جبکہ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھنے والے چین نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ مذاکرات میں شرکت کے لیے یورپ اور ایشیائی امور کے خصوصی ایلچی لی ہوئی کو بھیجے گا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اورانکی اہلیہ کے مابین شادی کے 18 برس بعد علیحدگی

Leave a reply