ماسکو:یوکرین میں روسی حملے کے بعد جواب میں یوکرین کا روس کے سرحدی علاقے بلگورود میں فضائی حملہ ، 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی: روسی حکام کے مطابق سرحدی علاقے بلگورود میں یوکرین نے فضائی حملہ کیا جس میں 2 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہوئےروسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ بلگورود حملے سےروسی صدر کو آگاہ کردیا گیا ہےبلگورود پر حملہ معاف نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی، روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

واضح رہےکہ یوکرین میں گزشتہ روز روسی حملوں میں 39 افراد مارےگئے تھے اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھےیوکرینی وزیر داخلہ کے مطابق روس نے میزائلوں سے کیف، خارکیف، اوڈیسا، دنپرو اور لویو میں اسپتال، شاپنگ مال اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا،یوکرین کے حکام نے فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے بدترین فضائی بمباری قرار دیا-

روس کا یوکرین پرسب سے بڑا فضائی حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا تھا کہ روس نے تقریباً 120 شہر اور دیہات کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں اشیا کو نقصان پہنچا ہے، ان حملوں میں 39 افراد ہلاک اور 159 زخمی ہوئے جن میں مختلف قسم کے بیلسٹک اور کروز میزائل اور ایرانی ساختہ ڈرون شامل تھے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روسی حملہ ظاہر کرتا ہےکہ پہلے حملے کو دو سال ہونے کے باوجود روسی صدر کے یوکرین میں مقاصد نہیں بدلے، پیوٹن یوکرین کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں اور وہاں کے عوام کو اپنا محکوم بنانا چاہتے ہیں۔

روس کا یوکرین پرسب سے بڑا فضائی حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی

Shares: