یوکرین میں روسی فوج کی فائرنگ سے امریکی صحافی ہلاک، دوسرا زخمی

0
37

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کے نزدیک روسی افواج کی فائرنگ میں نیویارک ٹائمز کا ایک صحافی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہے۔

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے "نیو یارک ٹائمز” کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف سے متصل شہر ایرپن میں پناہ گزین کیمپ کی کوریج کے بعد واپس آنے والے دو امریکی صحافیوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔

یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف طاری


فائرنگ سے 51 سالہ صحافی برینٹ ریناؤڈ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کیف پولیس کے چیف نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں صحافیوں کو ایرپن میں روسی فوج نے ایک چیک پوسٹ پر گولیوں کا نشانہ بنایا جب صحافی پناہ گزین کیمپ پر ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ کرکے واپس آرہے تھے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق مقتول صحافی کئی برسوں سے ان کے ساتھ منسلک تھے اور یوکرین میں خصوصی اسائنمنٹ پر تھے روسی فوج نے تاحال امریکی صحافی کے قتل پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یوکرین روس جنگ:پولینڈ سرحد کےقریب يوکرينی فوجی اڈے پرروسی فضائی حملہ:نیٹووالےسرجوڑکربیٹھ گئے

دوسری جانب یوکرین جنگ 18 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ یوکرین نے ماریوپول شہر میں 16 سو کے قریب شہری ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا کہ ماریوپول پر 12 دنوں میں روسی فوج کے حملوں میں 1582 شہری جان سے جا چکے ہیں۔

اُنہوں نے ٹویٹ کیا کہ روسی فوج کے مختلف یونٹ نے شہر کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہاں بمباری بھی جاری ہے محصور شہر ماریوپول اس وقت کرہ ارض پر بدترین انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ 12 دنوں میں 1582 افراد ہلاک ہوئے ہیں جنہیں اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے انہوں نے روسی فوج پر شہر میں انسانی امداد کو روکنے کا الزام بھی عائد کیا اُنہوں نے کہا کہ روس کی افواج کو روکنے کے لیے لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔

یوکرین کے حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ روس نے دارالحکومت کیف کے قریب واسلکیو میں فوجی ایئر بیس کے علاقے پر کم از کم 6 میزائل داغے ہیں اِس حملے کے نتیجے میں ایک آئل ڈپو اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ ہوگئے۔

گیند لگنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے 17 سالہ مسلم نوجوان کو قتل کر دیا

Leave a reply