یوکرینی صدر زیلنسکی کا اہم امریکی دورہ، امریکا کا یوکرین کو 1.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی حکام نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ بہت جلد یوکرین کے لیے 1.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد کے پیکج کا اعلان کرے گا جس میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھی شامل ہوگا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوجی امدادی پیکج میں پیٹریاٹ میزائل بیٹری کے علاوہ یوکرین کے جنگی طیاروں کے لیے پریسیشن گائیڈڈ بم بھی فراہم کیے جائیں گے امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امدادی پیکج کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

بھارتی دوا ساز کمپنی پرگیمبیا میں 69 بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت،انکوائری کمیٹی کا سخت کاروائی کا…

دوسری جانب، اطلاعات کے مطابق یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی جلد واشنٹگن پہنچنے والے ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے یوکرینی صدر کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی جواب دینے سے گریز کیا ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات یوکرین کے صدر کو اپنا منصوبہ تبدیل کرنے پر مجبور بھی کر سکتے ہیں۔

تاہم العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی روس کے یوکرین پر حملے بعد پہلی بار آج بدھ کے روز امریکی دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ صدر جوبائیڈن اور امریکی عسکری حکام کے علاوہ ارکان کانگریس بھی ان کی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے-

مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد صدر زیلنسکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لیے کیپیٹل ہل جائیں گے۔ تاہم ان کا امریکا کو دورہ انتہائی مختصر بتایا جا رہا ہے۔ جو امکانی طور پر چند گھنٹوں پر محیط ہوگا۔

کینیڈا: ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کئی ماہ سے جاری ہے، امریکا نے یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے فوجی امدادی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے امریکہ کی کوشش رہی ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کا براہ راست حصہ نہ بنے، تاہم اس نے یوکرین کو اسلحے کی ترسیل کے سلسلے میں کوئی کمزوری نہیں دکھائی ہے۔ اب پیٹریاٹ میزائلوں کی یوکرین کو ترسیل اس سلسلے کی انتہائی اہم کڑی ہو گی۔

امریکہ کی طرف سے اس بارے میں ابتدائی اطلاع چند روز قبل سامنے آئی تھی ۔ لیکن اس اہم ترین اور جدید ترین فوجی امدادی پیکج کو حتمی شکل اس اہم دورے کے موقع پر دی جائے گی خیال رہے پیٹریاٹ میزائل کا یہ امدادی پیکج دو ارب ڈالر مالیت کا ہو گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل یوکرین کو دیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں ایک تیسرے ملک میں یوکرینی فوجیوں کو پیٹریاٹ میزائل استعمال کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ تاہم اس تربیتی عمل میں بھی امریکی انسٹرکٹر شامل نہیں ہوں گے۔

سال 2023 رواں سال کے مقابلے میں زیادہ گرم ہو گا،برطانوی سائنسدان

Comments are closed.