1-ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ، یوکرین کا ایران سے مطالبہ ،ایران نہ مانا توپھرمعاملہ عالمی عدالت میں جائے گا

تہران :1-ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ، یوکرین کا ایران سے مطالبہ ،ایران نہ مانا توپھرمعاملہ عالمی عدالت میں جائے گا،اطلاعات کےمطابق کینیڈا کےدو سینیر وکلاء نے تہران میں 8 جنوری 2020ء یوکرینی مسافر جہاز کو مار گرانے پر ایران سے متاثرین کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق دونوں وکلاء کی طرف سے اپنے دعوے میں ایرانی حکومت، سپریم لیڈر، پاسداران انقلاب اور دوسرے اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ دعوے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یوکرین کے مسافر جہاز کر میزائل مار کر گرانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو ڈیڑھ ارب کینیڈین ڈالر ادا کرے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ایک ارب 10 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے تسلیم کیا تھا کہ 8 جنوری 2020ء کو یوکرین کا ایک مسافر جہاز غلطی سے چلائے جانے والے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بن کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس میں کینیڈا کے 57 شہریوں سمیت 176 افراد سوار تھے جن میں کوئی زندہ نہیں‌ بچ سکا تھا۔

Comments are closed.