یوکرائن کے مسافر طیارے کو کابل سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ہائی جیک کرلیا ہے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے اپنے باشندوں کو واپس لانے کیلئے طیارہ بھیجا تھا مگر اتوار کی صبح مسلح ہائی جیکر جہاز میں گھس گئے اور طیارے کو اغوا کر لیا –
یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق طیارہ کابل میں یوکرائن کے پھنسے ہوئے شہریوں کو لینے کے لیے گیا تھا، لیکن طیارہ نامعلوم مسافروں کو لے کر و لے کر اڑان بھر گیا جہاز میں یوکرینی باشندوں کی بجائے دیگر افراد موجود ہیں ۔
یوکرینی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے جہاز کو مبینہ طور پر ایران لے جایا گیا ہے خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ اب کس حالت میں ہے اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا سکا۔
ڈپٹی وزیر خارجہ یوکرائن کے مطابق شہریوں کو نکالنے کی ہماری 3 کوششیں نا کام ہوئیں۔ ہمارے شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کی طرف نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایران نے یوکرائن کے طیارے کی اپنی حدود میں داخل ہونے کی تردید کردی ایران کی سول ایوی ایشن کی جانب سے دعویٰ کی سختی سے تردید کی گئی ہے ۔
ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان محمد حسن زیبخش نے یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ” کل رات یوکرینی طیارہ ایرانی شہر مشہد مقدس میں ایندھن بھرنے کی غرض سے اترا اور ایندھن بھرنے کے بعد فوری طور پر کیف کیلئے روانہ ہوگیا-








