وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں قیام امن اور دہشتگردی وفرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بین المسالک اتحاد کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں علماء کرام نے پہلے بھی قوم کی رہنمائی کی اور اب بھی اس کی اشد ضرورت ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مؤثر بیانیہ کیلئے تمام مسالک کے علماء کرام سے مشاورت کی جائے گی اور اس سلسلے میں علماء کرام سے مشاورت کی قومی مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناسور کے خاتمے کے لئے علماء کرام کو ایک بار پھر اپنا عظیم کردار کرنا ہے، علماء کرام نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن بدامنی پھیلا کر انتشار پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ سب ملکر دشمن کے ناپاک ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔

مولانا عبدالخیبر آزاد نے کہا کہ پیغام پاکستان، پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشتگردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے، موجودہ حالات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششیں اور خدمات لائق تحسین ہیں، دہشتگردی ،انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی مذہبی ہم آہنگی، اتحاد و وحدت کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔

گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

Shares: