عمیر جسوال شعیب اختر بنیں گے

عمیر جسوال نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ شعیب اختر کی بائیو پک میں شعیب اختر کا کردار کرنے کےلئے تیار ہیں.ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ایک لیجنڈ کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم عالمی سطح پر دیکھی جائے گی اس لئے مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بننے جا رہا ہوں. دوسری طرف شعیب اختر پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے انسٹاگرام اکائونٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ عمیر جسوال شعیب اختر کا کردار کرنے جا رہے

ہیں. اس فلم کو ایم فراز قیصر ڈائریکٹ کررہے ہیں. انہوں نے عمیر جسوال کو کاسٹ کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے تاہم فلم میں دیگر کاسٹ کونسی ہو گی کون کیا کیا کردار کریگا اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں‌لائی گئیں. کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں‌شعیب اختر کی زندگی کے ان پہلوئوں کو بھی سامنے لایا جا ئے گا جن کے بارے میں شائقین جاننے میں دلچپسی رکھتے ہیں اس کے علاوہ ان کے میچز اور ان سے جڑے دلچپسپ واقعات کو بھی فلم کا حصہ بنایا جائے گا . شعیب اختر کے فینز فلم راولپنڈی ایکسپریس کو دیکھنے کےلئے بےتاب دکھائی دیتے ہیں.

Comments are closed.