طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ،بالآخرعمیر رانا نے خاموشی توڑ دی ، اہم بیان دے دیا

لاہور: طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ،بالآخرعمیر رانا نے خاموشی توڑ دی ، اہم بیان دے دیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور گرائمر سکول میں طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی کیس میں ایک نیا موڑ اُس وقت آیا جب پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عمیر رانا پر طالبات کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیاگیا ۔ عمیر رانا ایل جی ایس لاہور میں ڈرامہ کی تعلیم دیتے ہیں۔

جعلی لائسنس جاری کرنیوالے افسر برطرف کرنے کا حکمان پر الزام عائد کرنے والی متعدد طالبات نے کہا ہے کہ عمیر رانا نے ڈرامہ کلاس پریکٹس کے دوران اپنی معیوب باڈی لینگوئج، دیکھنے کے گھن انگیز انداز اور جنسی ترغیبات پر مبنی غیر مناسب میسجز بھیجے۔

 

 

اداکارا عمیر رانا اس الزام پر اب تک خاموش تھے لیکن اب ان کی جانب سے سخت الفاظ میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہے اور سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انکا کہنا تھا کہ میں با خوبی واقف ہوں کہ ہراسگی ایک سنگین جرم ہے اور اس سے سختی سے نپٹنا چاہیے لیکن اسی وقت میں کسی انسان کی عزت اور ذاتیات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے اور بلا وجہ اسے داغدار بنا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔قانون اس حوالے سے ہمیں مکمل سہولت دیتا ہے اس لیے اب جو ضروری ہوا میں وہ قانونی اقدام اٹھا ئوں گا۔

یا د رہے کہ عمیر رانا کی بیوی مائرہ رانا بھی ایل جی ایس انتظامیہ میں کام کرتی ہیں ان طالبات نے ان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جب بھی وہ ان کے پاس ان کے شوہر اور ایک سکول ٹیچر کی درخواست بطور انتظامیہ لے کر گئیں تو انہوں نے اس سب کو ان کے مختص لباس کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ان کو ڈانٹ ڈپٹ کی۔طالبات نے بتایا کہ مائرہ رانا نے انہیں آئندہ کوئی ایسی شکایت ان کے پاس نہ لانے کو کہا۔ ان پر اپنے شوہر کے جرم کو چھپانے اور بطور ایل جی ایس انتظامیہ کے فرد کے اپنے ادارے کے ملازم استاد کے غیر مناسب رویئے کی اعانت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ادھرذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ آج پھرصوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی ہے اور عمیررانا کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرانکوائری کمیٹی کومزید احکامات دیئے ہیں کہ وہ اس سارے معاملے کے تمام پہلووں کا جائزہ لے کرحتمی رپورٹ جلد دے

Comments are closed.