عمر اکمل کی اپیل پر سماعت مؤخر کردی گئی، نئی تاریخ کا اعلان
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر سماعت مؤخر کردی.اس کیس پر انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون بروز جمعرات کو سماعت کرنی تھی
جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر اس حوالے سے سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیں گےکورونا وائرس کے باعث پی سی بی کے دفاتر بند ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔
اس سے قبل کرکٹر عمر اکمل نے ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم کی خدمات حاصل کرلیں. عمر اکمل کے خلاف لگائی جانی والی پابندی پر ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم نے تیاری شروع کر دی. ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم عمر اکمل کے خلاف عائد پابندی کو چیلینج کرے گی. پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی تھی. عمر اکمل نے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں بوکیوں سے رابطے سے بروقت آگاہ نہیں کیا. عمر اکمل پر پی سی بی کی سیکورٹی اینڈ ویجلنس ڈیپارٹمنٹ نے سزا سنائی تھا