عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا ہ۔ پی سی بی کی تصدیق
باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ اسے عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ پی سی بی نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر 17 مارچ کو چارج کیا تھا۔
پی سی بی عمر اکمل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے مزید کوئی لائحہ عمل اختیار کرے گا۔ اس وقت تک پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیاتھا.
عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت دیا تھا۔