کرکٹر عمر اکمل نے منصور اختر پر میچ فکسنگ کی آفر کا الزام لگا دیا۔عمر اکمل نے ٹیم مینیجر کو بھی بتا دیا ۔آئی سی سی کو بھی رپورٹ کر دی۔

عمر اکمل کے مطابق منصور اختر نے میچ فکسنگ کی آفر دس دن قبل کی گئی تھی۔آفر ونی پیگ ہاکس کے تیسرے میچ میں کی گئی۔ منصور اختر نے کینڈا کے ہوٹل میں عمراکمل کو آفر کی۔ ملاقات ہوٹل لابی میں ہوئی۔منصور اختر نے آفر کی کہ جہاں چاہو گے پیسے تم تک پہنچ جائیں گے۔

منصور اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ عمر اکمل سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن فکسنگ کی کوئی آفر نہیں کی۔ آئی سی سی نے مجھ سے انکوائری کی ہے انہیں بتادیا کہ فکسنگ کی آفر نہیں کی۔ ملاقات میں عمر اکمل کو امریکہ میں کرکٹ کھیلنے کی آفر کی تھی۔

یاد رہے کہ منصور اختر فواد عالم کے سسر بھی ہیں۔عمر اکمل کی رپورٹ کے بعد ہوٹل لابی کی سی سی ٹی وی بھی نکال لی گئی اور انکوائری شروع ہو گئی ہے۔

Shares: