عمراکمل کو دیا کھیلوں کی عالمی عدالت نے جھٹکا

باغی ٹی وی : فکسنگ کیس میں عمراکمل کی جرمانہ معافی کی درخواست مسترد ہو گئی . .کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے 42 لاکھ 50 ہزارجرمانہ عائدکیاتھا.عمراکمل نےپی سی بی کوجرمانہ کی اقساط کرنےکی درخواست دی تھی,

عمراکمل اب تک جرمانہ ادا نہیں کرسکے ان کی درخواست بھی مسترد ہوچکی ہے عمر اکمل اگر رواں سال کا ڈومیسٹک سیزن کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں جلد جرمانہ ادا کرکے ری ہیب پروگرام مکمل کرنا پڑے گا، ورنہ پی ایس ایل کے ڈرافٹس میں بھی واپسی مشکل ہو جائے گی،

خٍیال رہے کہ عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی ہے جو 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہے ۔ نااہلی کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل جاری ہے ۔ عمر اکمل اب 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پیشی کی درخواست نہ کرنے پر پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوادیا تھا۔

Shares: