عمر اکمل نے ملازمین کے ساتھ ملکر تشدد کیا، درخواست دائر
کرکٹر عمر اکمل کا لاہور میں آٹو گراف لینے کے معاملے پر مداحوں سے جھگڑے کا معاملہ ،مخالف پارٹی نے بھی کرکٹر عمر اکمل کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی
تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل نے سیلفی لینے پر گالم گلوچ کی اور ملازمین کے ساتھ ملکر تشدد کیا، اپنے ایک دوست سے ملنے آئے تھے جو عمر اکمل کا ہمسایہ ہے، بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں نے عمر اکمل کے ساتھ سیلفی لینے کا کہا، گھر کے باہر سیلفی بناتے ہوئے عمر اکمل آپے سے باہر ہو گئے،
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان کا میڈیکل کروانے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،عمر اکمل کے آٹو گراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوئی تھی،
عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا
ق پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کو چیلنج کردیا
کرکٹر عمر اکمل کی بابا فرید کے مزار پر حاضری
پولیس کے مطابق عمر اکمل کے آٹو گراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوئی، برطانوی نژاد پاکستانی سمیت 4 افراد عمر اکمل کے گھر آٹو گراف لینے آئے، جھگڑے کے بعد عمر اکمل نے ون فائیو پر کال کر دی، چاروں افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا،عمر اکمل کا کہنا تھا کہ آٹو گراف لینے گھر کیوں آئے، جس پر تکرار ہوئی اور عمر اکمل نے پولیس کو بلا لیا،پولیس موقع پر پہنچی اور چاروں افراد کو حراست میں لے لیا