سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،وزیر قانون

تجارتی خسارہ ایک ارب ڈالر سے کم ہو چکا ، مہنگائی میں کمی ہوئی،وزیر خزانہ
0
133
azam nazir tarar

وفاقی وزراء برائے خزانہ ، قانون اور اطلاعات نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کے ساتھ بہت مثبت مذاکرات ہوئے، تجارتی خسارہ ایک ارب ڈالر سے کم ہو چکا ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھاوا دینا ہے، توانائی اصلاحات کر رہے ہیں، سٹیٹ باؤنڈ انٹر پرائزز کی نجکاری کا عمل بھی شروع کریں گے، حکومت سندھ نے بہتر ماڈل کے تحت اداروں کی نجکاری کی، پنشن حکومت پر ایک بوجھ ہے، ہمیں سوچنا ہے کہ آگے کیسے لے کر جانا ہے، اپنے ادارے میں ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سے 65 سال کر دی تھی

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،پنشن کی عمر کی حد میں اضافے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے اس معاملے کے حل لئے وزیر خزانہ کی زیر سربراہی کمیٹی قائم کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ حکومتی سطح پر ہونے والے کام عوام سے شئیر کئے جائیں، سٹرکچرل اصلاحات ہماری حکومت کے ایجنڈے کا حصہ ہیں،ہم نے آگے بڑھنا ہے تو معاشی طور پر مستحکم ہونا ہوگا،اب یا کبھی نہیں کی صورتحال ہے، اب صرف باتوں سے گزارا نہیں ہو گا، پارلیمان نے پہلی قانون سازی ٹیکس قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے کی۔

سوال کیا گیا کہ کیا عمر کی حد بڑھانے کی قانون سازی کے ذریعے چیف جسٹس اور آرمی چیف کو بھی ایکسٹنشن دی جائے گی؟ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ نائب قاصد کیلئے جو پالیسی بنائی جائے وہ سربراہ کیلئے نہ بنائی جائے۔

8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی

عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصول

Leave a reply