جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل فرینکفرٹ زاہد حسین نے کہا ہے کہ عمر شریف کی میت اگلے ہفتے پیر کے بعد پاکستان روانہ کی جا سکے گی۔
باغی ٹی وی :نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران زاہد حسین نے کہا کہ عمر شریف کی میت کی روانگی کے انتظامات جرمن کمپنی کر رہی ہے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔
اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے
انہوں نے کہا کہ اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ کے دفاتر بند ہیں اور سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا-
جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل فرینکفرٹ زاہد حسین نے مزید بتایا کہ جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی لہٰذا پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا جس کے بعد میت کی پاکستان روانگی کا انتظام کیا جائے گا۔
طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ،عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں کا انتہائی افسوس کا اظہار
واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔
آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار
میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔