عمرشریف کی میت جلد از جلد وطن واپس لانے پرمشاورت

0
33

عمرشریف کی میت جلد از جلد وطن واپس لانے پرمشاورت جاری ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا وزیر خارجہ نے عمر شریف کی میت کو وطن واپس لانے کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

سید امین الحق نے جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمدفیصل سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وفاقی وزیر نے ڈاکٹر محمد فیصل کو ہدایت کی ہے کہ عمر شریف کی فیملی سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

عمر شریف کی میت پیر کے بعد جرمنی سے پاکستان روانہ کی جا سکے گی

دوسری جانب جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل فرینکفرٹ زاہد حسین نے کہا کہ عمر شریف کی میت کی روانگی کے انتظامات جرمن کمپنی کر رہی ہے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے ہ اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ کے دفاتر بند ہیں اور سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا-

اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی لہٰذا پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا جس کے بعد میت کی پاکستان روانگی کا انتظام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمر شریف کی اہلیہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے دنیا بھر سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا زرین عمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان، بھارت اور دنیا بھر سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے عمر شریف کی بیماری میں ان کے لیے دعائیں کیں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ،عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں کا انتہائی افسوس کا اظہار

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان، وزیر اعظم عمران خان، سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جرمنی میں تعینات کونسلر جرنل زاہد حسین صاحب پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

عمر شریف نے اہلیہ نے کہا تھا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں دفن ہونا ان کے مرحوم شوہر کی خواہش تھی اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کی خواہش کا احترام کیا گیا ہےانہوں نے پاکستان میں مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھائیں۔

آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

خیال رہے کہ عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا عمر شریف چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ڈائیلیسز کے دوران ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

عمر شریف سب کو اداس کرگئے، شوبز فنکاروں کا شدید افسوس کا اظہار

Leave a reply