عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کر دی گئی۔
باغی ٹی وی : کامیڈی کنگ عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی کے نیورمبرگ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جس کے بعد عمر شریف کی میت منگل کو پاکستان روانہ کی جائے گی۔
آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار
عمر شریف سب کو اداس کرگئے، شوبز فنکاروں کا شدید افسوس کا اظہار
جرمنی کے مقامی اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا جس کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت بیرون ملک منتقل نہیں کی جا سکتی۔
عمر شریف کی میت پیر کے بعد جرمنی سے پاکستان روانہ کی جا سکے گی
خیال رہے کہ عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا عمر شریف چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ڈائیلیسز کے دوران ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔
عمرشریف کی میت جلد از جلد وطن واپس لانے پرمشاورت
مرحوم اداکار کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمر کی یہ خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے، میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ سندھ حکومت نے ان کی اس خواہش کو پورا کیا۔
زرین غزل نے کہا کہ میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔