عمرشیخ کولاہورمنتقل کیوں نہیں کیا؟ عدالت نے جواب مانگ لیا

0
41

عمرشیخ کولاہورمنتقل کیوں نہیں کیا؟ عدالت نے جواب مانگ لیا

باغی ٹی وی سپریم کورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کےخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی . سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو عمرشیخ کی لاہورمنتقلی کے اقدامات کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا
.پنجاب حکومت نے عمرشیخ کی منتقلی سے متعلق تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا.جس میں وکیل نے کہا گیا گیا عمرشیخ کے اہلخانہ لاہورمیں ہیں، ان کو لاہورمنتقل کیا جائے، .ڈینئل پرل قتل کے ایک ملزم عادل شیخ ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہیں،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ عادل شیخ کو جناح یا سروسز اسپتال منتقل کردیں،
جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود اب تک عمرشیخ کولاہورمنتقل کیوں نہیں کیا؟..بہت سے ہائی سیکیورٹی ایریاز ہیں، عمرشیخ کو وہاں شفٹ کرسکتے ہیں، عمرشیخ کی مستقل رہائی کا حکم نہیں دے رہے صرف منتقل کردیں،

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب. نے کہا کہ عمرشیخ کو ریسٹ ہاؤس میں شفٹ کرے تو رینجرزاورفوج کی مدد لینا ہو گی، .عمرشیخ کو لاہورمیں جیل کی حدود میں ایک سرکاری گھرمیں رکھا جائے گا،

واضح رہے کہ 2 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا کے بعد قتل کے مقدمے میں 4 ملزمان کی دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 3 کی اپیلیں منظور کرلیں تھیں جبکہ مرکزی ملزم عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کردیا تھا۔

بینچ نے اپنے فیصلے میں 3 ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ مجرم احمد عمر سعید شیخ المعروف شیخ عمر کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کردیا تھا۔احمد عمر سعید شیخ کیونکہ پچھلے 18 سالوں سے جیل میں تھے لہٰذا ان کی 7 سال کی سزا پورے وقت سے شمار کیے جانے کے بعد ان کی بھی رہائی متوقع تھی۔

تاہم 3 اپریل کو بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی اور محکمہ داخلہ سندھ نے سی آئی اے کے ڈی آئی جی کی درخواست پر چاروں ملزمان کو مزید 90 روز کے لیے دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دے دیا تھا۔یہ صحافی کے قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں دوسری درخواست ہے۔سندھ حکومت نے 22 اپریل کو صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔28 اپریل کو سندھ حکومت نے اپنی درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا

Leave a reply